نئی دہلی، 11 دسمبر ۔ ایم این این۔سائنس اور ٹکنالوجی اور خلائی محکمہ کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں 45 بلین ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے، اور یہ ترقی نجی فرموں کے ذریعہ ہوگی۔ جتندرسنگھ نے حکومت کی حالیہ خلائی پالیسیوں کی تعریف کی اور کہا کہ نجی سرمایہ کاری کی طرف رجوع کرنے کے بعد، "یہ تقریباً 8 بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔ جتیندرنے کہا، "آج، ہندوستانی خلائی معیشت 8 بلین ڈالر ہے، اور جس رفتار سے یہ آگے بڑھ رہی ہے، اندازہ یہ ہے کہ اگلے 10 سالوں میں، یہ44-45 بلین ڈالر تک بڑھ جائے گا۔انہوں نے نوٹ کیا کہ یہ ہدف اب ہندوستان کے تقریباً 400 خلائی اسٹارٹ اپس کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا — جو خدمات شروع کرنے کے لئے سیٹلائٹ مینوفیکچرنگ اور خلائی پر مبنی ڈیٹا اینالیٹکس جیسے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔وزیر موصوف نے ہندوستان کے خلائی عزائم کا بھی تذکرہ کیا، جس میں 2035 تک ایک خلائی اسٹیشن بھارتیہ انترکش اسٹیشن اور 2040 تک چاند کی سطح پر ایک ہندوستانی شامل ہے۔پچھلے مہینے، نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل اسپیس کنکلیو 2025 کے چوتھے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نوٹ کیا کہ خلا ہندوستان کی مستقبل کی اقتصادی ترقی میں ایک اہم معاون ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا، "پچھلے پانچ سالوں میں خلائی اصلاحات ایک اہم موڑ ثابت ہوئی ہیں۔ ہماری خلائی معیشت منتشر تھی اور اسے معیشت کا حصہ بھی نہیں سمجھا جاتا تھا۔وزیر نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں، خلا ہندوستان کی معیشت کی ترقی میں ایک اہم معاون ثابت ہونے والا ہے کیونکہ ہم صفوں میں اوپر جائیں گے۔ ہماری تقریباً 70 فیصد خلائی ایپلی کیشنز زندگی میں آسانی کے لیے اور عام شہری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہیں، جس پر بہت سے ممالک کی خاص توجہ نہیں ہے جو خلائی شعبے میں فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔












