صدرِ جمہوریہ کی جانب سے آئین کشمیری و بوڈو زبانوں میں جاری، امن و ترقی کی نئی پہچان
سرینگر/27نومبر/وی او آئی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج جموں و کشمیر اور بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ریجن (بی ٹی آر) کے عوام کو بھارت کے آئین کے کشمیری اور بوڈو زبانوں میں اجرا پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ایک پیغام میں کہاکہ کشمیر سے بوڈولینڈ تک ہمارا آئین مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ تاریخی سنگِ میل، جو یومِ آئین کے موقع پر صدرِ جمہوریہ نے قائم کیا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان خطوں کے عوام آئین کی قدروں کو اپنائیں اور انہیں قومی زندگی کی روح بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان خطوں میں آئین کو عملی طور پر نافذ کر کے امن اور ترقی کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔ یہ نئے تراجم ان کوششوں کو مزید تقویت دیں گے۔












