پاکستانی نمبروں سے رابطے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف، تفتیش جاری
سرینگر/27نومبر/وی او آئی//جموں پولیس نے ایک اہم سیکیورٹی کارروائی کے دوران 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس پر ا?ن لائن شدت پسندی سے جڑے ہونے اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق یہ نوجوان ضلع ریاسی کا رہائشی ہے جو اس وقت جموں کے بٹھنڈی علاقے میں مقیم تھا۔ اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 331/2025 تھانہ باہو فورٹ میں درج کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم کو آن لائن شدت پسند بنایا جا رہا تھا اور وہ مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔ مزید یہ کہ اس کے موبائل فون پر ایسے نمبروں سے رابطے کے شواہد ملے ہیں جو پاکستان اور دیگر غیر ملکی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔













