۔اولان باتر، 24 ستمبر ۔ 24؍ ستمبر/ وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے سکریٹری (مشرق) پی کمارن نے منگولیا کے صوبہ ڈورنگووی کے التنشیری میں آئل ریفائنری پروجیکٹ کا دورہ کیا، جو ہندوستانی حکومت کی جانب سے 1.7 بلین امریکی ڈالر کی سافٹ لائن آف کریڈٹ (ایل او سی( سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ اوالان باتر میں ہندوستانی سفارت خانے کے مطابق، اس دورے کے دوران، ان کے ساتھ منگولیا میں ہندوستانی سفیر اتول ملہاری گوتسروے بھی تھے۔کمارن نے پروجیکٹ کی پیشرفت پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی اور سائٹ پر موجود ہندوستانی افرادی قوت کے ساتھ بات چیت کی، ان کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔منگول ریفائنری کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ کے سینئر مینجمنٹ اور انجینئرز انڈیا نے میٹنگ میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں دورے کے دوران شجرکاری کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔بعد ازاں کمارن نے منگولیا کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری اے بیامبجرگل سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں سفیر گوٹسروے اور ہندوستان اور منگولیا کے سینئر سفارت کاروں نے شرکت کی۔پچھلے مہینے، سفیر گوٹسروے، منگولیا کے صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر دامدینیام گونگور کے ساتھ ریفائنری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ سائٹ کے دورے پر گئے۔منگولین وزیر نے اس منصوبے کے لیے 1.7 بلین امریکی ڈالر کے نرم قرض کی شکل میں حمایت کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منصوبے کی پیشرفت کو سراہا اور اسٹریٹجک منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے ہندوستانی افرادی قوت سے بھی ملاقات کی ۔منگول ریفائنری کے ای ڈی نے اس منصوبے پر رپورٹ پیش کی۔ مزید برآں، ہندوستانی سفیر نے روشنی ڈالی کہ یہ پروجیکٹ ہندوستان۔منگولیا دوستی کی ایک روشن مثال ہے۔













