دو طرفہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
نئی دہلی ۔ / آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کو میانمار کی فوج میںکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کو کو او سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور فوج سے فوجی تعلقات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کی بات چیت کا محور تزویراتی تعلقات کو بڑھانے، مشترکہ فوجی تربیت کو وسعت دینے اور خطے میں موجودہ جیوسٹریٹیجک منظر نامے کا جائزہ لینے پر تھا۔ دونوں اطراف نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔یہ میٹنگ ہندوستان-میانمار آرمی ٹو آرمی اسٹاف بات چیت کے دوران ہوئی، جو قومی دارالحکومت میں 9 ستمبر کو ہوئی تھی۔ لیفٹیننٹ جنرل کو کو او کی قیادت میں میانمار کے وفد نے دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے، دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور وسیع تر دفاعی شراکت داری کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے علاقائی سلامتی کے مقصد سے مضبوط ہندوستان۔میانمار تعلقات کو فروغ دینے میں اپنی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ قبل ازیں جنرل اوپیندر دویدی نے 22 اگست کو میانمار میں ہندوستان کے سفیر ابھے ٹھاکر سے بھی ملاقات کی۔













