اور وقت سے پہلے پہنچیں“ ،قہوہ اور شیرمال کا لطف اُٹھائیں ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر کی عوام سے اپیل
سرینگر/13اگست/وی او آئی//صوبائی کمشنر کشمیرنے عام لوگوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے کےلئے عام دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقریب میں شرکت کےلئے آپ کا شناختی کارڈ ہی پاس تصور کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ اس تقریب میں جذبہ آزادی کے ساتھ لوگوں کو جوق در جوق شریک ہونا چاہئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بَدھوری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یومِ آزادی کی مرکزی تقریب میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں، بالکل گزشتہ سال کی طرح، جب بارش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے تھے اور جشن کا جوش کم نہیں ہوا تھا۔بدھ کو سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بَدھوری نے کہا، ”ہر ایک کو مدعو کیا گیا ہے، جیسے پچھلے سال کیا گیا تھا۔ بارش کے باوجود لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کا جوش برقرار رہا۔ مجھے امید ہے کہ اس سال بھی ایسا ہی ہوگا۔“انہوں نے مزید کہا، ”میں آپ سب کے ذریعے عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے شناختی کارڈ ساتھ لائیں، وقت سے پہلے پہنچیں تاکہ آپ کو قہوہ، شیرمال اور بیٹھنے کی جگہ مل سکے۔“












