ماں بیٹے سمیت دو افراد ہلاک، خاتون کا شوہر لاپتہ
سرینگر/13اگست/وی او آئی//راجوری میںگزشتہ روز ایک ایس یو وی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی یں سوار ایک ہی کنبہ کے تین افراد تھے جن میں سے ماں بیٹا لقمہ اجل بن گیا جبکہ خاتون کا شوہر ابھی لاپتہ ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک خاتون اور اس کا دو سالہ بیٹا اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ سفر کر رہے تھے کہ ایس یو وی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کا شوہر، جو ایس یو وی چلا رہا تھا، لاپتہ ہے اور اس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ منگل کی رات دیر گئے لاٹھی گاو¿ں کے قریب اس وقت پیش آیا جب مہندرا ایکس یو وی 300 جس میں تین افراد سوار تھے، مغلہ سے خواس کی طرف جا رہی تھی۔للیتا دیوی (25) اور اس کے دو سالہ بیٹے کو بچانے والوں نے مردہ پایا، جبکہ شوہر بلجیت سنگھ کا کوئی سراغ نہیں ملا، حکام نے کہا کہ اس شخص کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یومِ آزادی












