50 کروڑ کی 10 کلو ہیروئن ضبط، 8 گرفتار
امرتسر، پنجاب میں سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے امرتسر کمشنریٹ پولیس اور کا¶نٹر انٹیلی جنس نے ہیروئن اسمگل کرنے والے ایک منظم گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جس کا براہ راست تعلق پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسمگلروں سے ہے اور ان کے پاس سے 50 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی 10 کلو ہیروئن برآمد کی ہے ۔پولیس کے ڈائرکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتے کے روز کہا کہ پولیس نے دو الگ الگ معاملات میں ایک نابالغ سمیت آٹھ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے دس کلو ایک سو گرام ہیروئن برآمد کی ہے ۔ بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت تقریباً 50 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔ڈی جی پی نے کہا کہ اصل ملزم سربجیت عرف جوبن اور ایک نابالغ کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے ۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد اجنالہ سے دو اورا سمگلروں دھرم سنگھ اور کلبیر سنگھ کو گرفتار کیا گیاہے ، جن کے پاس سے پانچ کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد کی گئی ہے ۔ ان کی دو موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ڈی جی پی نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ اور پولیس اسٹیشن چھیہرٹا میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سرحد پار منشیات کے گروہوں کے خاتمے اور پنجاب کو منشیات کی دہشت گردی کی گرفت سے نکالنے کے تئیں پُرعزم ہے ۔











