سرینگر/۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، شری منوج سنہا سے آج راج بھون سرینگر میں ’’سیو یوتھ سیو فیوچر فاؤنڈیشن‘‘ کے 50 رکنی وفد نے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے وابستہ مسائل پر فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا، خصوصاً دہشت گردی کے متاثرہ خاندانوں کی مدد، انتہا پسندی کے خلاف بیداری، اور منشیات سے چھٹکارے کے لیے چلائے جانے والے پروگرامز کو قابلِ تعریف قرار دیا۔وفد کی قیادت فاؤنڈیشن کے چیئرمین شری وجاہت فاروق بھٹ نے کی۔ ان کے ہمراہ محترمہ انیکا نذیر (صدر ویمن وِنگ)، شری مدثر احمد ڈار (زونل صدر جنوبی کشمیر) اور دیگر اہم اراکین شامل تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ ایسی مثبت اور سماجی فلاحی کوششوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔













