کولگام، 24 جولائی:
ڈپٹی کمشنر کولگام، اطہر عامر شفیع خان (آئی اے ایس) نے آج میونسپل کونسل کولگام کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹاؤن ہال کولگام کی جاری آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ کام کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو اس کا فائدہ جلد از جلد حاصل ہو سکے۔
انہوں نے متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اس دورے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وقار احمد گیری، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد شاہ، ایگزیکٹو انجینئر شبیر احمد ٹاک، ڈسٹرکٹ منیجر SICOP عبد الحمید شاہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل کولگام عرفان احمد وانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔













