کہا،یہ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف ایک مناسب جواب ہے اور جموں و کشمیر کی اَمن، ترقی اور خوشحالی کی طرف پیش قدمی کی عکاسی کرتی ہے
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ایک ناقابلِ شکست قوت بن چکا ہے اور مسلسل ترقی کرتا رہے گا۔لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر/08جولائی2025ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں منعقدہ یونین ٹیریٹریز کے سیاحتی سیکرٹریوں کی میٹنگ سے خطاب کیا۔ اِس موقعہ پر مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیکھاوت بھی موجود تھے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے اَپنے کلیدی خطاب میں جموں و کشمیر کی قابلِ ذکر ترقیاتی سفر اور اِس کے ایک پسندیدہ عالمی سیاحتی مقام کے طور پر اُبھرنے کے بارے میں بتایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”یہ کانفرنس دہشت گردی کے خلاف ایک مناسب جواب ہے اور جموں و کشمیر کی اَمن، ترقی اور خوشحالی کی طرف پیش قدمی کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںجموں و کشمیر ایک ناقابلِ شکست قوت ہے اور یہ مسلسل ترقی کرے گا۔“
اُنہوں نے گزشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے میں ہونے والی شاندار تبدیلیوں کو اُجاگر کیا۔
منوج سِنہانے کہا،”خدا نے واقعی جموں و کشمیر پر کرم فرمایا ہے۔ یہ سرزمین، برف پوش پہاڑوں، چمکتے جھیلوں، سیبوں سے لدے باغات، مندروں اور ہرے بھرے میدانوں سے سجی ہوئی ہے۔ یہ قدرتی خوبصورتی، روحانیت اور امن کا جیتا جاگتا منظر ہے۔“
اُنہوں نے کہا،”ہم نے روایتی سیاحتی سرکٹوں کو مضبوط کیا ہے اور سیاحتی دائرے کو وسعت دی ہے۔ ہم نے اِس بات کویقینی بنایا ہے کہ سیاحت کے فوائد جموں و کشمیریوٹی کے ہر کونے تک پہنچیں اور لوگوں کی زِندگی کو بدل دیں۔ یہاں کے لوگ اور اُن کی مہمان نوازی جموں و کشمیر کو ایک دلکش سیاحتی مقام بناتی ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جی20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ میٹنگ جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ تھا جس نے عالمی سطح پر ”برینڈ جے اینڈ کے“بنانے میں مدد دی۔ اِس کے بعد ہونے والے قومی اور بین الاقوامی ایونٹوں نے جموں و کشمیر کو لگزری، فلم، تفریح اور عالمی رابطوں کے مقام کے طور پر پیش کیا۔
اُنہوںنے دیرپا سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کو دہرایا اور بتایا کہ حکومت نے جموں و کشمیر میں اُبھرتی ہوئی متبادل منزلوں کا سٹریٹجک پروموشن اینڈ ری ویمپنگ( ایس پی آر اِی اے ڈِی)کے تحت ایسے اَقدامات کئے ہیں جن سے معروف مقامات پر ماحولیاتی دباو¿ کم کیا جائے اور کم معروف علاقوں کو فروغ دیا جائے۔













