سڑکیں جھیلوں میں تبدیل، لوگوں کو عبور ومرور میں دشواریاں
سرینگر/آفتا ب ڈیسک
شہر سرینگر میں شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوا جس کے نتیجے میں سڑکیں جھیل سا سماں پیدا ہوا ۔ گاڑیاں ، موٹر سائکل ، وغیرہ جھیل میں جیسے تیر تی رہیں۔ جبکہ پید ل چلنے والوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ادھر دوسری طرف لوگوں نے بارشیں شروع ہونے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر شہر میں سوموار کے روز قریب چھ بجے شدی بارشیں اور تیز آندھی شروع ہوئی ۔ بارش کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوا جس کی وجہ سے سڑکوں پر پیدل چلنا تو دور کی بات گاڑیوں اور موٹر سائکل وغیرہ پانی پر تیرتی نظر آرہی تھیں۔ ادھر سرینگر کے متعدد علاقوں سے اطلاع ملی ہے کہ بارشوں کا پانی دکانوں ، مکانوں اور صحنوں میں گھس گیا جبکہ عوامی حلقوںنے پانی کی نکاسی کےلئے بندوبست نہ ہونےکی شکایت کی ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ اگر پانی کی نکاسی کا بہتر انتظام ہوتا تو بارش کا پانی زیادہ جمع نہ ہوتا اور ناہی سڑکوں پر پانی جھیلوں کا نظارہ پیش کرتا ۔ لوگوں نے بتایا کہ انہیں پانی کی وجہ سے شدید پریشانیاں ہوئیں۔ ادھر آفتاب مارکیٹ لالچوک ، مائسمہ ، سمندر باغ اور دیگر علاقوں میں پانی جمع رہنے کی وجہ سے لوگوں کو عبور و مرور میں دشواریاں پیش آئیں۔












