ریوڈی جینرو۔۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں 17 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر کیوبا کے صدر جمہوریہ عزت مآب میگوئل ڈیاز۔کینل برمودیز اور ملیشیائی وزیراعظمانور بن ابراہیم سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے اس سے قبل 2023 میں جوہانسبرگ میں منعقدہ برکس سربراہ اجلاس میں صدر ڈیاز کینل سے ملاقات کی تھی ، جب کیوبا کو سربراہی اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ۔دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون ، ترقیاتی شراکت داری ، فن ٹیک ، صلاحیت سازی ، سائنس و ٹیکنالوجی ، آفات کے نظم اور صحت کی نگہداشت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ۔ ڈیجیٹل شعبے میں ہندوستان کی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے صدر ڈیاز کینل نے ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور یو پی آئی میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کیوبا کی جانب سے آیوروید کو تسلیم کیے جانے اور آیوروید کو کیوبا کے صحت عامہ کے نظام میں ضم کرنے کی حمایت کے لیے ان کی ستائش کی ۔ وزیر اعظم نے کیوبا کے ذریعہ ہندوستانی فارماکوپیا کو تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی ، جس سے ہندوستانی جینرک ادویات تک رسائی حاصل ہوگی ۔دونوں رہنماؤں نے صحت ، وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں سمیت عالمی جنوبی کرہ ارض کے لیے باعث تشویش مسائل پر ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے کثیرجہتی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تال میل کی ستائش کی ۔ اس سے پہلے انہوں نے ملیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب انور بن ابراہیم سے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے، اگست 2024 میں وزیر اعظم ملیشیا کے بھارت کے سرکاری دورے کے بعد بھارت اور ملیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، صحت، سیاحت اور عوامی روابط جیسے شعبے شامل ہیں۔وزیر اعظم مودی نے پہلگام دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرنے پر وزیر اعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی فورمز میں تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم مودی نے آسیان کی کامیاب قیادت پر ملیشیا کو مبارکباد دی اور بھارت-آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے بشمول بھارت-آسیان آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے)کے جائزے کی جلد اور کامیاب تکمیل میں ملیشیا کی مسلسل حمایت کا خیر مقدم کیا۔













