یوٹیز میں 6,839کروڑ روپے کی لاگت سے ملٹی ٹریکنگ ریلوے پروجکٹوں کو منظوری
کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ریلوے پروجیکٹس سٹریٹجک لحاظ سے اہم ۔پی ایم مودی
سرینگر/جموں کشمیر ، لداخ ، منی پور ، میگھالیہ ، اروناچل پردیش اور دیگر ریاستوں اور یوٹیز میں کنیکوٹی انفراسٹریکچر پروگرام چلایا جارہا ہے جس پر 6,839کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے ۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو کہا ہے یہ یہ پروجیکٹ سٹریٹجک لحاظ سے کافی اہم ہے اور ان سے ان خطوں میں پائیدار ترقی یقینی بن جائے گی ۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت کی طرف سے چار ملٹی ٹریکنگ ریلوے پروجیکٹوں کی منظوری سے کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی، سہولت میں اضافہ ہوگا، لاجسٹکس لاگت میں کمی آئے گی اور سپلائی چین مضبوط ہوں گے۔ایک سرکاری پریس نوٹ میں کہا گیا کہ وہ وزارت ریلوے کے چار پروجیکٹوں کے لیے مرکزی کابینہ کی منظوری پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے جن کی کل لاگت تقریباً 18,658 کروڑ روپے ہے۔تین ریاستوں مہاراشٹر، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے 15 اضلاع کا احاطہ کرنے والے چار منصوبے ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک میں تقریباً 1,247 کلومیٹر کا اضافہ کریں گے۔پی ایم مودی نے کہا کہ وائبرنٹ ولیجز پروگرام-II کو کابینہ کی منظوری سرحدی دیہاتوں میں زندگی کے بہتر













