Daily Aftab
27 دسمبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں

by Online Desk
03 اپریل 2025
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/ وادی کشمیر میں جہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر آئے روز سیاحوں کا رش بڑھ رہا ہے وہیں خاص طور پر قومی شاہراہ کے آر پار زرد و سبز پھولوں سے لہلہاتے وسیع عریض سرسوں کے کھیت کھلیان بھی مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔سرسوں کے یہ کھیت کھلیان وادی وارد ہوئے غیر مقامی سیاحوں کو گلمرگ وغیرہ جیسے سیاحتی مقامات کی طرف سفر کے دوران گاڑیاں روکنے اور نیچے اتر کر کچھ وقت وہاں سیلفیاں اٹھائے بغیر آگے بڑھنے نہیں دیتے ہیں۔ وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں اس وقت کھیتوں میں سرسوں کے پھول کھلے ہیں جس سے وادی کی قدرتی خوبصورتی و رعنائی میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جانے والے والے غیر مقامی سیاح ان کھتیوں کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے بعد ہی آگے بڑھتے ہیں۔ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد نامی ایک کسان نے یو این آئی کو بتایا: ‘جب غیر مقامی سیاح گلمرگ جانے کے دوران سڑک کے آر پار سرسوں کے پھلوں سے لہلہاتے کھیت دیکھتے ہیں تو وہ گاڑیاں روک کر نیچے اترتے ہیں اور ان کھیتوں کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، ان کی ویڈیو گرافی کرتے ہیں اور سلفیاں اٹھاتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘سرسوں کے کھیت بھی اب یہاں سیاحتی مقامات کی طرح سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا’۔بارہمولہ کے پٹن سے تعلق رکھنے والے محمد امین نامی ایک شہری نے بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی تو مقامی لوگوں کو مسحور کرتی ہے غیر مقامی سیاحوں کی تو بات ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا: ‘نہ صرف غیر مقامی سیاح بلکہ مقامی لوگ بھی ان کھیتوں میں جا کر خوبصورت پھولوں کے بیچ فوٹو گرافی کرتے ہیں’۔غیر مقامی سیاحوں کا بھی ماننا ہے کہ موسم بہار میں کشمیر کی سیر کے لئے ضرور آنا چاہئے تاکہ سرسوں کے پھولوں کے نظاروں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے ۔ایک خاتون سیاح نے کہا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی دیکھ کر ہی میں اپنے آپ کو کسی پر سکون اور منفرد دنیا میں محسوس کرنے لگی۔انہوں نے کہا [؟]میں نے ایسا خوبصورت نظارہ اب تک نہیں دیکھا تھا جی کرتا ہے کہ بس ان ہی کھیتوں کا اپنا مسکن بناﺅ’۔ایک اور غیر مقامی سیاح نے بتایا: ‘سرسوں کے کھیتوں میں چند گھنٹے بیٹھ کر ذہنی سکون میسر ہوا’۔انہوں نے کہا: ‘یوں تو میں موسم سرما میں کشمیر آنے کو ترجیح دیا کرتا تھا لیکن اب میں نے یہ موقف بدل دیا ہے موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی ہر کسی کو یہاں آنا چاہئے تاکہ سرسوں کے کھیتوں کے منفرد نطاروں سے لطف اٹھایا جائے ‘۔محمد خالق نامی ایک کسان نے بتایا: ‘وادی میں سرسوں کی پیدوار میں اضافہ ہو رہا ہے ، یہ ایک انتہائی فائدہ مند فصل ہے جس کا اگانا انتہائی آسان ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘میں ہر سال اپنے کچھ کنال اراضی پر سوسوں کی فصل اگاتا ہوں جس سے نہ صرف میں اپنے گھر کے لئے تیل کا انتظام کرتا ہوں بلکہ اس سے میری اچھی خاصی کمائی بھی ہوتی ہے ‘۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکام وادی میں سرسوں کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدام کر رہی ہے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
پولیس نے بارہمولہ میں لشکر کے معاون کو گرفتار کرلیاہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ ، متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج

گریٹر کلاش ڈکیتی: پولیس نے معمہ حل کر لیا، ایڈوکیٹ سمیت تین افراد گرفتار

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں
تازہ ترین خبریں

کشمیر میں سرسوں کے کھیت سیاحتی مقامات بن رہے ہیں

03 اپریل 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

یونانی طرز علاج ۔۔۔اہمیت اور افادیت

14 فروری 2023
انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں
ادارتی

انٹرنیٹ استعمال کرتے وقت لڑکیاں محتاط رہیں

16 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d