ممبراسمبلی کے سوال پر وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کاانکشاف
کہاکہ مکمل تباہ شدہ مکان کیلئے معاوضہ ایک لاکھ 30ہزارمقرر
سری نگر// وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے پیرکے روز یہ انکشاف کیاکہ جموں و کشمیر میں گزشتہ2سالوں میں الگ الگ آتشزدگی کے واقعات میں 1288 مکانات جل گئے۔جے کے این ایس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے قانون ساز خورشید احمد کے ایک غیر ستارہ کے سوال کے ایک علیحدہ تحریری جواب میں، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ گزشتہ2سالوں میں جموں و کشمیر میں الگ الگ آتشزدگی کے واقعات میں 1288 مکانات جل گئے۔وزیراعلیٰ عمرعبداللہ، جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی اور تعمیر نو کے محکمے کے وزیر بھی ہیں نے کہا کہ سال2023-24 میں 574 مکانات جل گئے،جبکہ سال2024-25 میں یہ تعداد بڑھ کر714 ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ سال 2024-25میں سب سے زیادہ107 مکانات کشتواڑ ضلع میں، 97کپواڑہ، 64 کولگام، 61 اننت ناگ،56 سری نگر، 52 بڈگام، 51 بارہمولہ، 47 رام بن، 36 بانڈی پورہ، 20 ڈوڈہ، 21 شوپیان، پلوامہ اوراودھم پورہ میںسترہ سترہ،، راجوری میں 16، ریاسی میں15، 12 پونچھ، 11 گاندربل، 7 سانبہ اور 6 جموں میں ۔اسی طرح 2023-24میں سرینگر میں سب سے زیادہ 91مکانات، 76 کپواڑہ، 71 اننت ناگ، 68بارہمولہ، 48 بانڈی پورہ، 30 بڈگام، 27 رامبن، 25 کولگام، 21 کشتواڑ، 20 پلوامہ، پونچھ میں18،جموںاوراودھم پورمیں میں چودہ چودہ، شوپیاں اور راجوری میں گیارہ گیارہ، 8گاندربل، ۵ کٹھوعہ اور ریاسی میں 2مکانات جل گئے۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف کے اصولوں کے تحت مکمل طور پر تباہ شدہ مکانات کے معاوضے کے طور پر ایک لاکھ30ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔













