Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ہندوستان کے سیکورٹی آلات کو ابھرتے ہوئے خطرات سے ہم آہنگ  رہنا  چاہئے۔ وزیر دفاع  

by Online Desk
04 مارچ 2025
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دلی//وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) –  ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے تعاون سے  چار  مارچ  2025 کو نئی دہلی کے  ڈی آر ڈی او بھون میں ، قدرتی  آفات  سے متعلق  کارروائیوں  اور  داخلی سلامتی کے لئے  جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال ’  پر کانفرنس -کم- ایگزیبیشن کا افتتاح کیا۔ڈی  آر ڈی او کے  ڈائریکٹوریٹ  آف  لو  انٹینسٹی  کانفلک (ڈی ایل آئی سی) کے تحت  منعقدہ اس  دو روزہ کانفرنس کا مقصد  مرکزی  مسلح پولیس فورسز  (سی اے پی ایفس) کے افسران کو اپنی کارروائیوں کے دوران  جدید ٹیکنالوجی سے  لیس  کرنا تھا ۔ اس انعقاد  نے  بھارت  کی  داخلی سلامتی  اور  قدرتی آفات   کے رد عمل  کے  فریم ورل  کو مضبوط بنانے  کے لئے  نظریات کے تبادلے کے خاطر  ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے عالمی سلامتی میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں اور اندرونی اور بیرونی خطرات کے درمیان بڑھتے  فرق پر روشنی ڈالی۔ "جدید دنیا میں سیکورٹی کے چیلنجز تیزی سے بڑھ  رہے ہیں، اور اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کے درمیان فرق  بڑھ رہا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہمارے ادارے  کھل کر ایک مضبوط، محفوظ اور خود انحصار ہندوستان کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی قومی سلامتی کو مجموعی طور پر دیکھا جانا چاہئے، مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کو مربوط کرتے ہوئے اور جدید ترین تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے سیکورٹی آلات کو سائبر جنگ ، ہائبرڈ جنگ ، خلائی بنیاد پر چیلنجز، اور بین الاقوامی منظم جرائم جیسے ابھرتے ہوئے خطرات سے ہم آہنگ رہنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان کی داخلی سلامتی صرف دہشت گردی، علیحدگی پسند تحریکوں اور بائیں بازو کی انتہا پسندی جیسے روایتی خطرات سے نمٹنے تک  محدود نہیں ہے، بلکہ غیر روایتی خطرات کے لیے تیاری کے بارے میں بھی ہے ،جو ملک کے اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔ "آج کے مخالفین ہمیشہ روایتی ہتھیاروں کے ساتھ نہیں آتے ہیں۔ سائبر حملے، غلط معلومات کی مہمات، اور خلائی بنیاد پر جاسوسی نئے دور کے خطرات کے طور پر ابھر رہے ہیں، جن کے لیے جدید حل کی ضرورت ہے۔”وزیر دفاع نے  کہا کہ "ڈی آر ڈی او نے ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، اور داخلی سلامتی میں اس کا تعاون بھی اتنا ہی قابل ستائش ہے۔ چھوٹے ہتھیاروں اور بلٹ پروف جیکٹس سے لے کر نگرانی اور مواصلاتی نظام تک، ڈی آر ڈی او کی اختراعات ہماری سیکورٹی فورسز کو بااختیار بنا رہی ہیں”۔  انہوں نے ڈی آر ڈی او اور ایم ایچ اے پر زور دیا کہ وہ قابل توسیع مصنوعات کی ایک مشترکہ فہرست بنانے کے لیے مل کر کام کریں، جنہیں مشترکہ طور پر تیار کیا جا سکے اور مقررہ وقت میں تعینات کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ "ہماری سیکورٹی فورسز کو وقت سے آگے رہنے کے لیے بہترین آلات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ جدید کاری پر  ڈی آر ڈی اوکی توجہ کو دیکھنا حوصلہ افزا ہے،کیونکہ چھوٹے ہتھیاروں، نگرانی کے سازوسامان اور ڈرون سسٹم جیسی مصنوعات کو داخلی سلامتی ایجنسیوں میں تعیناتی کے لیے شامل کیا گیا، یا  وہ تیاری کے مراحل میں ہیں ، ،۔جناب راج ناتھ سنگھ نے وزیر داخلہ کے طور پر اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سیکورٹی ایجنسیوں اور سائنسی اداروں کے درمیان تعاون نے اہم تکنیکی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کارنر شاٹ ویپن سسٹم، آئی این ایس اے ایس رائفلز، آئی ای ڈی جیمر گاڑیاں اور فسادات پر قابو پانے والی گاڑیوں جیسی ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کی مثالیں پیش کیں، جنہیں سی اے پی ایفزکے آپریشنز میں مؤثر طریقے سے شامل کیا گیا تھا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بدعنوانی اور سرپرستی نوجوان ہنر کے بدترین قاتل ہیں۔نائب صدر

انڈین ریونیو سروس کے زیر تربیت افسر ان  نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 وزیر دفاع نے بی آر او کے 90 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قوم کو وقف کئے
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کے سیکورٹی آلات کو ابھرتے ہوئے خطرات سے ہم آہنگ  رہنا  چاہئے۔ وزیر دفاع  

04 مارچ 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d