Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھارتی نوجوان ہماری اولین ترجیح ہیں۔ وزیر اعظم مودی

by Online Desk
01 مارچ 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دلی/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ وہ ماضی میں بھی اسی طرح کے میڈیا پروگراموں میں شرکت کرچکے ہیں لیکن نیوز ایکس ورلڈ نے آج ایک نیا رجحان قائم کیا ہے ، جناب مودی نے اس کامیابی کے لیے خصوصی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ اس نوعیت کے میڈیا ایونٹس ملک میں ایک روایت ہے لیکن نیوز ایکس ورلڈ نے اسے ایک نئی جہت دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کی سربراہی کانفرنس پالیسیوں پر تبادلہ خیال پر مرکوز تھی اور سیاست کے مقابلے میں پالیسی پر مرکوز تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بہت سی معزز شخصیات کی گفت و شنید اور تبادلہ خیال کو بہت اہمیت دی ہے۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے ایک اختراعی ماڈل پر کام کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ دیگر میڈیا ہاؤسز بھی اس رجحان اور سانچے کو اپنے اختراعی طریقوں سے ثروت مند کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا اکیسویں صدی کے بھارت کو گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ بھارت کا دورہ کرنا اور سمجھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں مثبت خبریں بن رہی ہیں، روزانہ نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں اور ہر روز کچھ نیا ہو رہا ہے۔ 26 فروری کو پریاگ راج میں مہا کمبھ کی حالیہ تکمیل کا ذکر کرتے ہوئے ، جس نے دریا کے کنارے ایک عارضی شہر میں کروڑوں لوگوں کے نہانے سے دنیا کو حیران کردیا تھا ، جناب مودی نے کہا ، ’’دنیا بھارت کی تنظیم سازی اور اختراعی ہنر کو دیکھ رہی ہے‘‘۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ بھارت سیمی کنڈکٹر سے لے کر طیارہ بردار جہازوں تک ہر چیز تیار کر رہا ہے اور دنیا بھارت کی کامیابی کے بارے میں تفصیل سے جاننا چاہتی ہے اور اس بات کا اظہار کیا کہ یہ نیوز ایکس ورلڈ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ چند ماہ قبل بھارت نے دنیا کے سب سے بڑے انتخابات کا انعقاد کیا تھا ، جناب مودی نے کہا کہ 60 سالوں میں پہلی بار بھارت میں کوئی حکومت مسلسل تیسری مدت کے لیے اقتدار میں واپس آئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عوامی اعتماد گذشتہ 11 سالوں میں بھارت کی متعدد کامیابیوں پر مبنی ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نیا چینل بھارت کی حقیقی کہانیوں کو بغیر کسی تعصب کے دنیا کے سامنے لائے گا اور ملک کو حقیقی طور پر دکھائے گا۔انھوں نے کہا کہ چند سال قبل میں نے ’ووکل فار لوکل‘ اور ’لوکل فار گلوبل‘ کا وژن قوم کے سامنے پیش کیا تھا اور آج ہم اس وژن کو حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی آیوش مصنوعات اور یوگا مقامی سے عالمی سطح پر منتقل ہو چکے ہیں اور کہا کہ بھارت کا سپر فوڈ ، مکھانا بھی باجرے کے ساتھ عالمی سطح پر پہچان حاصل کر رہا ہے ، جسے ’’شری انا‘‘ کہا جاتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے دوست ٹونی ایبٹ جو آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ہیں، نے دہلی ہاٹ میں بھارتی باجرے کا تجربہ کیا اور باجرے کے پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے، جس سے وہ خوش ہوئے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
ہر پارلیمانی حلقے میں پاسپورٹ سیوا کیندر قائم کیا جائے گا ۔ سندھیا

 مرکزی وزیرجیوترادتیہ سندھیا موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں عالمی سطح پر بھارت کے عروج کی نمائندگی کریں گے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 بھارت اور یورپی یونین  کے بیچ  سٹریٹیجک  شراکت داری’ نامیاتی  و  قدرتی ہے۔ مودی
تازہ ترین خبریں

بھارتی نوجوان ہماری اولین ترجیح ہیں۔ وزیر اعظم مودی

01 مارچ 2025
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقددرگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب
جموں و کشمیر

وادی بھر میں شب معراج کی تقریبات منعقد
درگاہ حضرتبل میں اتوار کو عاشقان رسول موئے مقدس کے دیدار سے فیضاب

19 فروری 2023
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d