اموات کے بارے میں جلد سب کچھ منظر عام پر لایا جائے گا :وزیر صحت سکینہ ایتو
سرینگر 4 فروری/// وزیر صحت سکینہ ایتو کا کہنا ہے کہ بڈھال راجوری میں پرا سرار اموات کی تحقیقات جاری ہے اور بہت جلد سب کچھ منظر عام پر لایا جائے گا۔ یو پی آئی کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران وزیر صحت سکینہ ایتو کا کہنا ہے کہ راجوری کے بڈھال گاوں میں پرا سرار اموات کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اموات بیماری یا وائرس سے نہیں ہوئی ہے۔ ان کے مطابق 17افراد کی موت کیسے واقع ہوئی اس بارے میں ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں اور بہت جلد اس رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے علاقے میں کوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان کی حالت بھی اب مستحکم ہے۔














