سرےنگر:۔رےاست کے تےنوں خطوں مےں آج معراج العالم کی مقدس اختتامی تقریب سعید عزت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ اِس سلسلے مےں سب سے بڑی تقرےب مدےنہ الثانی درگاہ حضرت بل مےں منعقد ہوئی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں کی تعداد مےں عاشقان رسولﷺ نے موئے پاک آنحضورﷺ کے دےدار سے فےضےاب ہوئے۔ اےسی ہی بڑی تقرےب قدےم آثار شرےف شہری کلاش پورہ مےں منعقد ہوئی جہاں ہر نماز کے بعد موئے مبارک آنحضور اور دیگر تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔نمازِ جمعہ سے قبل جمعےت ہمدانےہ کے سربراہ مےر واعظ کشمےر مولانا مولوی رےاض احمد ہمدانی نے کہا کہ شب معراج مےں جناب رسول مقبولﷺ کو حق تعالیٰ نے اپنے اسرار قدرت سے نوازا اور امت کیلئے خصوصی تحفہ پنجگانہ نماز عطا کےا۔ ماہ رجب المرجب ۷۲وےں شب مےں پےغمبر اسلام ﷺ کو معراج کے اعزاز سے نوازا گےا۔ حضور پاک ﷺ کو جہاں دنےا بھر کے نبوی اور علمی کمالات رفعتےن اور سر بلندےاں عطا کی گئی وہاں سرور عالم ﷺ کو اےک عظےم الشان کمال۔ معراج اور اسرار بھی عطا کےا گےا۔ اس موقعے پر جمعیت ہمدانیہ کے صدر الحاج فاروق احمد گانی، جنرل سکریٹری پیرزادہ محمد اشرف عنایتی، صاحبزادہ سید محمد اشرف اور زیارت علم صاحبؒ کے سجادہ نیشن الحاج پیرزادہ الطاف صاحب مسعودی بھی موجو دتھے۔اےسی ہی تقرےب آثار شرےف جناب صاحب صورہ، لال بازار ، پنجورہ شوپےاں، کھرم سرہامہ ، کعبہ مرگ، مکہ ہامہ ، آستان امام العالم ، درگاہ نقشبند اندرواری ، اہم شرےف بانڈی پورہ اور دےگر زےارت گاہوں مےں بھی منعقد ہوئے جہاں تبروکات کی نشاندہی کی گئی۔ حضرت بل میں امام خطیب نے فلسفہ معراج پر خطبہ دیا اور موئے شریف کی نشاندہی الحاج غلام محی الدین بانڈے نے کی اور آثار شریف شہری کلاش پورہ میں تبرکات کی نشاندہی مولوی منظور احمد نے کی۔ آثار شریف مکہ ہامہ میں ابن مولوی نیاز احمد ہمدانی نے موئے پاک کی نشاندہی کی۔ درگاہِ اکملیہ میں مولوی خورشید احمد قانونگو اور سید الحاج افتخار احمد کاملی نے خصوصی دعا کی ، خانقاہِ زیارت صبورباب صاحبؒ بربرشاہ میںعالم الدین علامہ مولانا شوکت حسین کینگ نے فلسفہ معراج بیان کیا۔جبکہ صاحبزادہ مجتبیٰ علوی قادری اور صاحبزادہ سید محمد اشرف علوی قادری نے بھی معراج العالم کے مقدس کی تقریب پر مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ نماز پنجگانہ پابندی سے ادا کریں۔













