کنگری( راجوری)/29جنوری2025ئ
نائب وزیراعلیٰ سریندرکمار چودھری نے ضلع راجوری کی تحصیل بیری پٹن کے پونا کھیترکنگری میں ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیااور اُنہوں نے وہاں مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور اُن کے مسائل سنے۔ اِس تقریب لوگوں کی بھر پور شرکت دیکھنے کو ملی اور لوگوں نے حکومت کی رَسائی کی اِس پہل پرشکریہ اَدا کیا۔
دربار کے دوران لوگوں نے مختلف مسائل اُٹھائے جن میں بیری پٹن میں تحصیل دفتر کی منتقلی کرنے کا مطالبہ، ٹانڈا میں ویٹرنری سب سینٹر کا قیام کی درخواست، بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور بار بار بجلی کی کٹوتی کو دور کرنا، گربک سنگھ سے شمشان گھاٹ، گوردوارہ سنگھ سے مین روڈ اور بچن سنگھ جانے والی مین روڈ سمیت سڑکوں کی اَپ گریڈیشن،پیاری گالا، ٹانڈا (وارڈ نمبر 5) اور پُنا کھیترکنگری میں ٹرانسفارمروں کی ضرورت، خطے میں جل جیون مشن سکیموں کے کام میں تیزی لانے کی درخواست، کانگری میں جموں و کشمیر بینک کی ایک شاخ کھولنے کی ضرورت، صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لئے ایک میڈیکل سب سینٹر کا قیام اور مختلف مقامات پر ہینڈ پمپوں کی مرمت شامل ہیں۔ یہ مطالبات عوامی فلاح و بہبود اور بنیاد سہولیات کی بہتری کے لئے اہم ہے ۔
سریندر کمار چودھری نے لوگوں کے مسائل ومطالبات بغورسُنا۔ اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں۔
اُنہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ،” ہماری حکومت عوامی شکایات کے مو¿ثر ازالے کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کوعوام کی دہلیز تک لا رہی ہے۔ ہم خطے کے ہرکونے کی ترقی کے لئے مکمل طور پر جوابدہ اور پُرعزم ہیں۔“













