نئی دلی۔/پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 28 جنوری کو وائی پی او کے عالمی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی میزبانی ہیرو موٹرز کمپنی نے کی اورجس میں اسرائیل، امریکہ، برطانیہ، کوسٹا ریکا اور ہندوستان کے ارکان شامل تھے۔شری رجیجو نے کہا کہ بات چیت دلچسپ تھی اور یہ اختراع، تعاون اور ترقی کے لیے ایک مشترکہ وژن پر مرکوز رہی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر نےاس خواہش کا اظہار کیا کہ وائی پی او کے عالمی وفدکا ہندوستان کادورہ صحیح معنیٰ میں بامقصد اور یادگارہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفد کے ارکان ہندوستان کی نئے پارلیمنٹ کی شاندارعمارت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔













