دہرا دون/۔ریلائنس فاؤنڈیشن سے وابستہ 50 سے زیادہ کھلاڑی اتراکھنڈ میں منعقد ہونے والے قومی کھیلوں کے 38ویں ایڈیشن میں حصہ لیں گے۔ فاؤنڈیشن کے کھلاڑی آٹھ کھیلوں کے مقابلوں میں تمغے جیتنے کی کوشش کریں گے جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، بیڈمنٹن، شوٹنگ، جوڈو، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ اتراکھنڈ میں 28 جنوری سے 14 فروری تک ہونے والے ان کھیلوں میں کئی قومی ریکارڈ ٹوٹنے کی امید ہے۔ریلائنس فاؤنڈیشن سے وابستہ ٹوکیو اولمپکس میڈلسٹ لولینا بورگوہین پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بار کسی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ابھرتی ہوئی جوڈو سنسنیشن ہمانشی ٹوکاس بھی تمغے کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔ جنہوں نے حال ہی میں افریقی کپ میں شاندار فتح حاصل کی تھی۔ وہ عالمی جونیئر رینکنگ میں ٹاپ 5 میں پہنچ گئی ہیں۔ریلائنس فاؤنڈیشن کے کئی قومی ریکارڈ ہولڈرز ایتھلیٹکس ایونٹ میں حصہ لیں گے، جن میں جیوتی یاراجی (100 میٹر ر ہرڈل)، تیجس شرسے (110 میٹر ہرڈل)، مانیکانتا ہوبلیدھر (100 میٹر(، املان بورگوہین (200 میٹر) اور روزی مینا پالراج )( پول والٹ) شامل ہیں۔۔ انیمیش کجور (2024 میں بھارت کے تیز ترین سپرنٹر)، ڈی ایم جے رام، بپی ہنسدا اور ساکشی چوان جیسے ابھرتے ہوئے ستاروں کی کارکردگی بھی قابل دید ہوگی۔ایتھلیٹکس دستے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ریلائنس فاؤنڈیشن ایتھلیٹکس کے ڈائریکٹر جیمز ہلیئر نے کہا، "ہم نیشنل گیمز کو لے کر واقعی پرجوش ہیں۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے اپنی فٹنس کو جانچنے کا بہترین موقع ہے اور وہ کتنی اچھی تربیت کر رہے ہیں۔ یہ اندازہ کرنے کا موقع ہے کہ آیا ہمارے کھلاڑی بہت سارے تمغے جیتیں گے یہ ہمارے لیے بہت اہم سال ہے کیونکہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی 2025 میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کر رہے ہیں۔














