نئی دہلی/مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی) اشونی ویشنو نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن نے ہندوستانی ورثے کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں کو حاصل کرنے میں مدد کی ہے جیسا کہ شکاگو میں عالمی مذاہب کی پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کی شاندار تقریر نے ہندوستانی نشاۃ ثانیہ میںایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ویشنو نے کہا، "جس طرح سوامی وویکانند نے اپنے شکاگو خطاب کے ذریعے ہندوستانی ورثے کو عالمی سطح کے سامنے رکھا، اسی طرح ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا، ثقافت، آرٹ، تخلیقی صلاحیتوں اور آیوروید کے ذریعے عالمی سطح پر ہمارے ورثے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ یہ تاریخی ہے۔ میری رائے میں، سوامی وویکانند کے بعد اگر کوئی لیڈر، پہلی بار ہندوستان کی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک قابل فخر احساس، صبر اور اچھے ارادے کے ساتھ منظم طریقے سے کام کر رہا ہے؛ وہ پی ایم مودی ہیں۔وہ اپریل میں شیڈول پہلی عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (WAVES) کے حصے کے طور کرٹین رائزر میںتین نئے ‘ بھارت میں چیلنجز’، WAVES بازار کے آغاز کے موقع پر بول رہے تھے۔ڈیووس کے اپنے حالیہ دورہ کا حوالہ دیتے ہوئے، وشنو نے کہا کہ ہندوستان کی وراثت، کہانی سنانے کی روایت، اور بھرپور ثقافت، جسے اورنج اکانومی کے نام سے جانا جاتا ہے، عالمی فورم پر اتنی ہی اہمیت حاصل کر رہی ہے، جو ملک کی ٹیکنالوجی اور معیشت کو حاصل ہے۔














