سری نگر/ اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کٹرا سے بڈگام تک ٹرین کے آزمائشی رن کی تکمیل پر ریلوے حکام اور زمینی کارکنوں کو مبارکباد دی۔مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم X پر، لیفٹیننٹ گورنر نے لکھا، ایک تاریخی لمحہ اور ایک خواب پورا ہوا! وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کٹرہ سے بڈگام تک ٹرائل رن کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے حکام اور زمین پر کام کرنے والی ٹیم کو مبارکباد۔توقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ کے آخر تک دہلی سری نگر ٹرین کا افتتاح کریں گے، جو جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہونے والا ہے اور اس سے نہ صرف سیاحت بلکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔














