کلچز، کیلیپرز ، وہیل چیئرز تقسیم کیں
کہا، حکومت جسمانی طور خاص اَفراد کو ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے
حکومت ڈِس ایبلٹی پنشن کو 1000 روپے سے بڑھا کر 3000روپے ماہانہ اِضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ سکینہ اِیتو
وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود، تعلیم سکینہ اِیتو نے آج کہا کہ حکومت جسمانی طور خاص اَفراد کو ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ وہ ایک آزاد، معیاری اور باوقار زندگی گزار سکیں۔اِن باتوں کا اِظہار وزیر موصوفہ نے آج یہاں برہمن سبھا پریڈ میںجسمانی طور خاص میں مصنوعی اعضا¿ ، کیلیپرز، کلچز، ٹرائی سائیکل اور وہیل چیئرز کی تقسیم کے موقعہ پر کیا جس کا اِنعقاد رورل الیکٹریفیکیشن کارپوریشن نے بھگوان مہاویر وکلانگ سہائےتا سمیتی کوٹا کے اِشتراک سے کیا تھا۔ سکینہ اِیتو نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جسمانی طور خاص اَفراد کمیونٹی کی زندگی کو باوقار بنانے کے لئے اُن کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہمیشہ معذور اَفراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پُرعزم ہ

ے۔اُنہوں نے کہا،” ہم اُنہیں ضروری وسائل، سازوسامان اور مدد فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیںتاکہ وہ بھی باوقار زندگی گزار سکیں۔“اُنہوں نے معذور اَفراد کی ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ان کے چیلنجوں کو سمجھتے ہوئے ڈِس ایبلٹی پنشن میں اضافے کے عمل میں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں ہماری حکومت لوگوں بالخصوص معذور طبقے کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا ،”ہم ڈِس ایبلٹی پنشن کو1000 روپے سے بڑھا کر3000 روپے ماہانہ کرنے پر کام کر رہے ہیں۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اضافہ کسی نہ کسی طرح کنبوںپر مالی بوجھ کو کم کرے گا اور اُنہیں مالی مدد فراہم کرے گا۔اِس موقعہ پر سکینہ اِیتو نے جامع ترقی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور پسماندہ طبقات بالخصوص جسمانی طور خاص اَفرادپر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے اِجتماع کو یقین دِلایا کہ حکومت معذور اَفراد کی ضروریات اور اُنہیں زیادہ سے زیادہ رَسائی اور مدد فراہم کرنے کے منصوبوں کو ترجیح دیتی رہے گی۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں اس نیک کام کے لئے این جی او کی سراہنا بھی کی۔ اُنہوں نے اُنہیں حکومت کی طرف سے مسلسل تعاون کا یقین دِلایا اور کہا کہ اُن کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ تمام خطوں میں بیداری مہمات کا اِنعقاد کریں تاکہ لوگوں بالخصوص جسمانی طور خاص اَفرادا کو معذور اَفراد کے لئے دستیاب حقوق اور سہولیات سے آگاہ کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر وزیر موصوفہ نے خصوصی افراد سے بھی گفتگو شنید کی اور اُنہیں حکومت کی جانب سے مسلسل تعاون کا یقین دِلایا۔جنرل سیکرٹری شری اتم ولبھ جین کلینک جموں پردیب جین نے بتایا کہ کیمپ میں 429 افراد کی سکریننگ کی گئی جبکہ 104 مصنوعی اعضاءکے علاوہ 123 مریضوں کو آلات سماعت ، 73 کیلیپر، 22 مصنوعی ہاتھ، 20 وہیل چیئرز اور 19 ٹرائی سائیکلیں تین روزہ کیمپ میں تقسیم کی گئیں۔














