سری نگر22دسمبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے قمر واری علاقے میں دم گھٹنے سے دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کلا روس علاقے سے تعلق رکھنے والے دو مزدور قمر واری سری نگر میں کرایہ کے کمرے میں مردہ پائے گئے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بستر میں کانگڑی الٹنے سے کمرے میں دھواں جمع ہوا جس وجہ سے نیند میں مست دونوں کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔
متوفین کی شناخت محمد یوسف اور پرویز احمد خان ساکنان کلا رسو کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعشیں وارثین کے حوالے کیں۔












