سٹی سنٹر کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے جانکاری حاصل کی
محکموں کو تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی ہدایت
سرینگر/ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین نے پبلک آوٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے تحت عوامی دربارہ کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تاجروں ، دکانداروں اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے حل کےلئے انتظامیہ وعدہ بند ہے ۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ سرینگر سٹی سنٹر میں تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی شکایات اور مطالبات سننے کی کوشش میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے بدھ کے روز پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام کے تحت یہاں بینکوئٹ ہال میںایک عوامی دربار کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں مختلف ٹریڈ ایسوسی ایشنز، ٹرانسپورٹ یونینز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے موجود تھے جنہوںنے تاجروں کو درپیش مشکلات اور مسائل سے ضلع کمشنر کو آگاہ کیا ۔ اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر سید احمد کٹاریہ ،ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر، قاضی عرفان جنرل منیجر ڈی آئی سی حمیدہ اختر چیف انجینئر ایس ایس سی سی ایل اے کیو کرمانی، جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی غلام جیلانی، چیف پلاننگ آفیسر فیاض احمد ڈار اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔عوامی دربار کے دوران تجارتی اداروں کے نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ سرینگر کی طرف سے اس قسم کے عوامی دربار کم شکایات کے ازالے کے پروگرام کے انعقاد کی تعریف کی تاکہ تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو ان کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔ شروع میں تاجروں نے سٹی سنٹر لال چوک، ریگل چوک، پولو ویو، مائسمہ، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، ، گونی کھنہ ،مہاراج بازار اور دیگر ملحقہ بازاروں کی ترقی سے متعلق مختلف مسائل اٹھائے اور ان کے ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے مداخلت کی درخواست کی۔تاجروں نے سرینگر سمارٹ سٹی کے تحت اٹھائے گئے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل، نکاسی آب کے نظام کو بڑھانے، پبلک واش رومز اور پینے کے پانی کی پوسٹس کو فعال کرنے اور مناسب طریقے سے کام کرنے، بازاروں کی صفائی ستھرائی کے لیے مناسب اقدامات، اسٹریٹ لائٹس کے مناسب کام کرنے وغیرہ کا مطالبہ کیا۔ .انہوں نے شہر کے مختلف حصوں میں گاڑیوں کی پارکنگ کی مناسب سہولیات فراہم کرنے پر بھی زور دیا تاکہ ٹریفک کی روانی اور کاروباری سرگرمیوں کو ہموار کرنے کے لیے سڑکوں پر بھیڑ کم ہو۔اسی طرح ٹرانسپورٹر یونینز کے نمائندوں نے ٹرانسپورٹرز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف مسائل پیش کئے۔ انہوں نے پارہم پورہ بس اسٹینڈ کے حوالے سے ترقیاتی مسائل کو بھی اٹھایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تاجروں اور ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشنز کے ممبران کو تحمل سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ عوامی دربار کے دوران اٹھائے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا اور مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔ڈی سی نے اجلاس میں موجود متعلقہ افسران سے جوابات بھی طلب کیے اور انہیں عوامی دربار کے دوران پیش آنے والے مسائل کے جلد از جلد ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔













