سرینگر/ریاسی میں لیڈی ٹیچر کی موت اُس وقت واقع ہوئی جب اس نے گاڑی سے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی 350فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ معلوم ہوا ہے کہ ریاسی کے موکھ گلی جاماسلان موہرا میں سنیچر وار کو ایک آلٹو گاڑی جس کو ایک لیڈی چلارہی تھی گہری کھائی میں جاگری ۔ذرائع نے بتایا کہ خاتون اُستانی گاڑی پر قابو نہیں رکھ سکی جس کی وجہ سے گاڑی 350فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثہ کے فوراً بعد آس پاس کے لوگ اورپولیس عملہ بھی جائے موقع پر پہنچ گیا تاہم اُس وقت خاتون کی موت واقع ہوچکی تھی ۔ مہلوک خاتون کی شناخت شمیمہ بیگم اہلیہ رشید خان ساکن ملسا کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جوں کشمیر میں سڑک حادثات کا نہ تمنے والا سلسلہ جاری ہے اور اعدادوشمار کے مطابق ہر 2گھنٹوں میں ایک حادثہ پیش آتا ہے جبکہ روزانہ متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔














