Daily Aftab
16 جنوری ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے پنشن یافتگان اور بزرگ شہری ضروری حصے دار ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

by Online Desk
19 جولائی 2024
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

  جموں/۔سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج(، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ’’پنشن یافتگان اور بزرگ شہری سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے ضروری حصے دار ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنشن کی تقسیم سے متعلق طریقہ کار کو آسان بنا رہی ہے، تاکہ مستحقین کو زندگی میں آسانی فراہم کی جا سکے اور ان کی توانائی کو ملک کی تعمیر کے کام میں لگایا جا سکے۔ ڈاکٹر سنگھ جموں کے کنونشن سنٹر میں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ کے زیر اہتمام 54ویں قبل از ریٹائرمنٹ کونسلنگ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہا ’’حکومت تاخیر کو کم کرنے اور پنشن سے متعلق انتظامی طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین اور بہترین دستیاب ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی مہارت کو بروئے کار لانے اور انہیں ایک ’ٹیم انڈیا‘ کا حصہ بنانے کا عزم کیا ہے، جسے ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سرپرستی میں حکومت نے انقلابی انتظامی اصلاحات کی ہیں اور نوآبادیاتی، قدیم اور فرسودہ اصولوں اور قوانین کو ختم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ سب کچھ شفافیت، جوابدہی اور زندگی کی آسانی میں اضافہ کے ساتھ شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ طلاق شدہ بیٹیاں اور بیواؤں کے ساتھ ساتھ لاپتہ یا گمشدہ سرکاری ملازمین کی بیویاں، خاص طور پر جموں و کشمیر میں، اب پنشن حاصل کرنے کی حقدار ہیں، جو ماضی میں نہیں تھا۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ فیشل ریکوگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال اب پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جاری کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ دھوکہ دہی کو روکا جا سکے، آسانی اور سکون ملے اور ساتھ ہی پنشن یافتگان کا وقت اور ان کی توانائی کی بچت ہوسکے۔ انھوں نے زور دیا کہ ’’حکومت نے موجودہ بائیو میٹرک پر مبنی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی اس بہترین شکل پر زور دیا ہے۔ اسی طرح حکومت نے مصنوعی ذہانت میں انسانی مداخلت متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منفرد اور غیر معمولی اقدام کا مقصد انسانی رابطے کے ساتھ ہیومن ڈیسک کے قیام کے ذریعے شکایت کنندگان سے رائے اکٹھا کرنا ہے۔مرکزی وزیر نے سی پی جی آر اے ایم ایس کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا جو کہ ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جو شہریوں کو خدمات کی فراہمی سے متعلق کسی بھی موضوع پر سرکاری حکام تک اپنی شکایات درج کرانے کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔  انھوں نے کہا کہ اس کامیابی کی داستان پر بنگلہ دیش، مالدیپ اور جنوبی افریقہ عمل پیرا ہیں۔پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ، گڈ گورننس کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر میں ریٹائرمنٹ سے پہلے کی مشاورتی ورکشاپوں کا انعقاد کر رہا ہے، تاکہ ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کے عمل میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ حکومت ہند کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے فائدے کے لیے منعقد کی جانے والی یہ ورکشاپ پنشن یافتگان کے لیے ’زندگی میں آسانی‘ کی سمت میں ایک انقلابی قدم ہے۔ ورکشاپ میں جلد ہی ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے فوائد اور پنشن کی منظوری کے عمل سے متعلق متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
میڈیا کی جانب سے  منفی بیانیے کا پھیلاؤ اور تعمیری کوششوں پر ناکافی توجہ  باعثت تشویش ہے۔ نائب صدر جمہوریہ

موسمیاتی تبدیلی ایک ٹائم بم کی طرح ہے۔  نائب صدر نے نے خبردار کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 گزشتہ 9 سالوں میں ہندوستان دنیا کا  صف اول   کاملک بن گیا  ہے ۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ
تازہ ترین خبریں

2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے پنشن یافتگان اور بزرگ شہری ضروری حصے دار ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

19 جولائی 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا
جموں و کشمیر

ہریسہ شدید سردی میں حرارت پیدا کرنے والا کھاناہریسہ کشمیری تاریخ اور ثقافت کا حصہ بن گیا

17 دسمبر 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d