جموں وکشمیر میں سماگراہ شکھشا ، پی ایم پوشن ، نیو اِنڈیا لٹریسی پروگرام ، پی ایم ۔ایس ایچ آر آئی سکیموںکی عمل آوری کی پیش رفت کا بھی لیا جائزہ
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمہ سکولی تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے اورجموںوکشمیر یوٹی میں مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں (سی ایس ایس) جیسے سماگرا ہ شکھشا، پی ایم پوشن، نیو اِنڈیا لٹریسی پروگرام اور پی ایم۔ ایس ایچ آر آئی کی عمل آوری میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم آلوک کمار ، سیکرٹری جے کے بی او ایس اِی، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں، ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگرا ہ شکھشا، سپیشل سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، اَساتذہ کی تربیت اور سکولوں کی مجموعی کارکردگی میں محکمہ کی کامیابیوں اور چیلنجوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے طلبا¿ کے اِندراج کو بڑھانے ، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے اور پورے جموں و کشمیر میں جامع تعلیم کو فروغ دینے میں محکمہ کی پیش رفت کا بھی تجزیہ کیا۔مشیر نے جدید پروگراموں اور اقدامات کو نافذ کرنے میں محکمہ کی کوششوں کا مزید جائزہ لیا جن کا مقصد یہاں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔مشیرموصوف نے یہاں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے جدید پروگراموں اور اَقدامات کی عملانے میں محکمہ کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی میں مناسب اَپ گریڈیشن کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور اَساتذہ کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے تاکہ طالب علم عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرسکیں۔ اُنہوں نے پیش رفت کو ٹریک کرنے اور بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لئے مو¿ثر نگرانی اور تشخیص کے میکانزم کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے محکمہ سکولی تعلیم کے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ڈائریکٹروں پر زور دیا کہ وہ سکولوں میں برقرار رکھنے کی شرح میں اِضافہ کریں اور سکولوں کے استحکام کے مطابق ضروری بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کیا جائے۔ اُنہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ قریبی ہم آہنگی برقرار رکھیں تاکہ اِس منصوبے سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔مشیر موصوف نے دونوں ڈائریکٹروںپر زور دیا کہ وہ ہارڈ زون والے علاقوں میںکافی اَساتذہ کی تعیناتی کریں تاکہ طلاب اور اساتذہ کا مطلوبہ تناسب پورا ہو سکے۔اُنہوں نے افسروں سے کہاکہ وہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ کی مشاورت سے ہر سکول میں مخصوص کھیلوں کی ترقی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں تاکہ طالب علمں کو اَپنی دلچسپی کے کھیل میں بھی بہترین کارکردگی کا موقعہ فراہم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ ہر سکول کا سپورٹس انفراسٹرکچر ڈیٹا بیس تیار کریں تاکہ اِن سکولوں میں مطلوبہ سہولیات قائم کی جا سکیں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سکیموں کے تحت چلائے جانے والے پروجیکٹوں کی کامیابی سے تکمیل کے لئے فنڈز کا بروقت اِستعمال ضروری ہے۔