دو سینئر کارکنوں کی وفات پر گھر جا کر تعزیت پرسی کی
سرینگر// پی ڈی پی صدر نے آج شوپیاں میں سینئر کارکنوںکی وفات پرگھر جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی اس موقع پرضلع کی قیادت بھی پی ڈی پی صدر کے ہمراہ موجود تھی۔یو پی آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز کڑھ ڈورہ شوپیاں جا کر وہاں پر محمد مقبول لون کے انتقال پر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔ انہوں نے محمد مقبول لون کی وفات کو پارٹی کے لئے نقصادہ قرار دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بعدا زاں محبوبہ مفتی چھتر وچھ امام صاحب شوپیاں گئی وہاں پر سینئر کارکن نگین احمد شیخ کے انتقال پر گھر والوں سے تعزیت پرسی کی۔ پی ڈی پی صدر کے ہمراہ سابق ایم ایل اے اعجاز احمد ، سینئر لیڈر راجاوحید ، سیکریٹری غلام محی الدین طوطا اور سابق ممبر اسمبلی یوسف بٹ بھی موجود تھے۔ پی ڈی پی صدر نے مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔













