ایک اہلکار زخمی ، کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری
سرینگر/راجوری کے منجاکوٹ میں فوجی کیمپ کے نزدیک فائرنگ کے نتیجے میں فوجی جوان زخمی ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں درمیانی شب فائرنگ کا ایک واقع پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ ملی ٹینٹوں نے کیمپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوا جس کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ حملوں کے بعد راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ دونوں اضلاع میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔












