کولگام تصادم میں مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ، بہت بڑی کامیابی ملی ہے :پولیس سربراہ
سرینگر/ جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) آر آر سوین نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں دو تصادم آرائیوں میں چھ ملی ٹینٹ مارے گئے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کی حمایت سے ہمیں کامیابیاں مل رہی ہیں اور بہت جلد دہشت گردی کا خاتمہ یقینی ہوگا۔ ان کے مطابق ملک دشمن عناصر کی جانب سے سازشیں رچائی جارہی ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ملی ٹینٹوں کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں کسی کو بھی پر امن حالات کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوکوئی بھی غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث قرار پائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ جموں کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال تھی لیکن اب حالات بالکل مختلف ہیں۔ دہشت گردی کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ جموں میں دہشت گردی کے احیائ یا اس کے ماحولیاتی نظام کا کوئی ماحول نہیں ہے۔ امید ہے کہ خطے میں پرامن ماحول برقرار رہے گا، "۔













