نیٹ امتحان نے 24 لاکھ سے زیادہ بچوں کے خاندانوں کو توڑ دیا ہے :راہل
نئی دہلی/ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی کے امتحان میں دھاندلی کو پیپر لیک مافیا کی ملی بھگت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں بچوں کی زندگیاں برباد کرنے والے اس مافیا نظام کو کانگریس نے ختم کرنے کا عزم کیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے اتوار کو کہا، "نریندر مودی نے ابھی حلف بھی نہیں اٹھایا ہے اور نیٹ امتحان میں دھاندلی نے 24 لاکھ سے زیادہ طلباءاور ان کے خاندانوں کو توڑدیا ہے ۔ ایک ہی امتحانی مرکز سے 6 طلباءمیکسیمم مارکس کے ساتھ ٹاپ کرجاتے ہیں، کتنے ایسے نمبر حاصل کرتے ہیں جو تکنیکی طور پر ممکن ہی نہیں ہے ، لیکن حکومت پیپر لیک ہونے کے امکان سے مسلسل انکار کر رہی ہے ۔”انہوں نے کہا، "ایجوکیشن مافیا اور سرکاری مشینری کی ملی بھگت سے جاری اس ‘پیپر لیک انڈسٹری سے نمٹنے کے لیے ہی کانگریس نے ایک روبسٹ پلان بنایا تھا۔ ہم نے اپنے منشور میں قانون بناکر طلباءکو ‘پیپر لیک سے نجات’ دلانے کا عزم کیاتھا۔آج میں ملک کے تمام طلباءکو یقین دلاتا ہوں کہ میں پارلیمنٹ میں آپ کی آواز بنوں گا اور آپ کے مستقبل سے جڑے مسائل کو مضبوطی سے اٹھا¶ں گا۔ نوجوانوں نے انڈیا اتحاد پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اتحاد ان کی آواز کو دبنے نہیں دے گا۔