عدالت نے ایک شخص کو مجرم قراردیا، ایک بری
سرینگر/سال 2022میں سرینگر کے حول علاقے میں ایک لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت نے مجرم قراردیا ہے جبکہ اس سلسلے میںمجرم کے خلاف سزا کا تعین ممکنہ طور کل مقرر کیا جائے ۔ اس کیس کے ایک اور ملزم کو بری قراردیا تاہم اسے غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرنے کا قصور وار قراردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کی عدالت نے سوموار کو 2022 میں سرینگر کے علاقے حول میں ایک 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں ایک شخص کو مجرم قرار دیا۔ مقدمے میں شریک ملزم کو اہم الزامات سے بری کر دیا گیا لیکن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیزاب فروخت کرنے کا مجرم پایا گیا۔














