بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں 370سیٹیں حاصل کرے گی ۔ امت شاہ
شہری ترمیمی بل کے بارے میں ہمارے مسلمان بھائیوںکو اُکسایا جارہا ہے ۔ وزیر داخلہ
اس بل سے کسی کی شہریت نہیں جائے گی بلکہ یہ بل شہریت دینے کا ایجنڈا ہے ۔
سرینگر/وزیرداخلہ امت شاہ نے سنیچر وار کو لوک سبھا میں کہا کہ جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی 370کے ہندسہ پر ہی نشستوں کوحاصل کرے گی ۔ امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے نہ صرف ملک کو اندرنی طور پر مضبوط کیا بلکہ بیرونی خطرات بشمول دہشت گردی اور دراندازی کو بھی ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ انہوںنے بتایا کہ حزب اختلاف کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ”حکومت میں ہیٹرک“ بنانے میں کوئی دورائے نہیں اور انہیں پھر سے اپوزیشن میں ہی جگہ ملے گی اگر کوئی نشست ان کے حصے میں آئی بھی تو ۔ انہوںنے مزید کہا کہ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوںنے کبھی بھی رام مندر بنانے اُسی جگہ بنانے کی کوشش نہیں کی جہاں پر ”بھگوان رام “ نے جنم لیا تھا اور ہم نے یہ کر کے دکھایا اور آج بھگوان رام کا آشیرواد ہمارے ساتھ ہے ۔ امت شاہ نے کہا کہ ملک میںلوک سبھا انتخابات سے قبل ہی شہری ترمیمی بل لاگو ہوکے رہے گی اور یہ ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے جس کو پورا کرنا ضروری ہے