پولیس نے کولگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط کر لی
کولگام پولیس نے ایک بدنامہ زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق کرلی ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی میں ملوث رہا ہے اور اس کی وجہ سے ضلع میں منشیات کو فروغ ملا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے کے مطابق وادی میں منشیات کی بدعت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کےلئے پولیس کی جانب سے شمال و جنوب میں اس کاروبارمیں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف اپنی سخت کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے، کولگام میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز احمد گانی ولد مرحوم غلام احمد گنی ساکنہ کولگام کی جائیداد قرق کرلی ہے ۔پولیس کے مطابق منسلک شدہ جائیداد میںزمین اور مکان شامل ہے جسکو ایکٹ 1985 کے سیکشن 68-F (2) کے تحت قرق کرلیاگیا ہے ۔ کولگام پولیس کی طرف سے کی گئی جانچ کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر کی گئی اور یہ منشیات فروشی سے ہی حاصل کی گئی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ منشیات فروش مقدمہ ایف آئی آر نمبر 184/2020 اور پولیس اسٹیشن کولگام کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 83/2022 میں ملوث ہے۔یہ کارروائی منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ املاک کو ضبط کرنے کے حوالے سے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔
جموںپٹھانکوٹ شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد ض