جامع مسجد سرینگر میں نماز استسقا کا اہتمام ، رقت آمیز مناظر کے ساتھ لوگ گڑ گڑا کر سربسجود ہوئے
سرینگر///وادی کشمیر میں مسلسل خشک موسمی صورتحال سے خلاصی کےلئے جامع مسجد سرینگر سمیت وادی بھر میں نماز جمعہ کے موقعے پر خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ جامع مسجد سرینگر میں بادو باراں کےلئے نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا اور اللہ تعلیٰ کی بار گاہ میں سر بسجود ہوکر فرزندان توحید نے گڑ گڑ اکر اللہ تعلیٰ سے گناہی کی بخشش اور بادو باراں کی دعاکیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی میں گزشتہ ڈھیڑ ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے موسم خشک ہے جس کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریوں نے لوگوں کو جکڑ لیا ہے جبکہ پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے ۔ موسم خشک رہنے کی وجہ سے بلائی علاقوں کے گلیشرز بھی تیزی کے ساتھ پگھل رہے ہیں جبکہ جنگلات میں آگ بڑھک اُٹھی ہے ۔ اس صورتحال سے نجات پانے کےلئے آج وادی بھر کی مساجد میں باد و باراں کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ادھر انجمن اوقاف جامع مسجد کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے فوراً بعد ابتر موسمی صورتحال اور خشک سالی سے نجات کیلئے نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے اللہ کے حضور ا ±س کی رحمت اور نوازش کیلئے رقت آمیز انداز میں دعائیں کیں جبکہ کشمیر کی مختلف مساجد،درگاہوں،خانقاہوں اور امام باڑوں میں خشک سالی اور ابتر موسمی صورتحال سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں اور ان مجالس میں ائمہ مساجد اور علمائے کرام نے لوگوں کو توبہ و استغفار کی یقین دہائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے رب کے حضور اپنے اعمال کی معافی مانگنے کی تلقین کی۔ کشمیر میں اس وقت جو موسمی صورتحال درپیش ہے اور باد و باراں کے اس موسم میں شدید خشک سالی نے اپنے ڈیرے جما لئے ہیں جس کی وجہ سے اگریکلچر اور ہارٹیکلچر کی صنعتیں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس خشک موسمی صورتحال سے کشمیر کا روایتی سرمائی سیاحتی سیزن بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔خشک موسم کی وجہ سے نہ صرف کشمیر کے آبی ذخائر بھی سوکھ گئے ہیں بلکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں کی صورت میں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اہالیان کشمیر اپنے رب کی بارگاہ میں سربسجود ہوکر ا ±س کی رحم وکرم کی دعا کریں۔