ہندوستانی فضائیہ کے ہرکولیس جی-130جے طیارے نے پہلی بار کرگل کی فضائی پٹی پر نائٹ لینڈنگ کی ہے۔ فضائیہ نے اتوار کو اس کامیابی کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے ہرکولیس جی-130جے طیارے نے پہلی بار کرگل کی فضائی پٹی پر نائٹ لینڈنگ کی ہے۔ فضائیہ نے اتوار کو اس کامیابی کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ کرگل کی یہ فضائی پٹی چاروں طرف سے پہاڑیوں سے گھری ہوئی ہے۔ ایسے میں رات کے وقت یہاں لینڈنگ کو ایک اہم کامیابی اور فضائیہ کا نیا ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرگل میں اس مشن کے دوران ٹیرین ماسکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ ٹیرین ماسکنگ وہ حکمت عملی ہے جس کے تحت فضائیہ کے طیارے دشمن ملک یا فوج کے ریڈار کو چکمہ دے کر اپنے ہدف تک پہنچ جاتے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کا یہ مشن ایک ایسی مشق کا حصہ ہے جس کے تحت کمانڈوز کو مشکل حالات میں فوری طور پر محاذ پر بھیجا جا سکتا ہے۔اس کامیابی پر ہندوستانی فضائیہ کا کہنا ہے کہ رات کو کرگل کی فضائی پٹی پر طیارے کی لینڈنگ کے دوران ٹیرین ماسکنگ کا کام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی فضائیہ نے کہا کہ اس مشق سے گروڑ کمانڈوز کے تربیتی مشن میں بھی مدد ملی۔وزارت دفاع کے مطابق انڈین سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ فوج کے ساتھ ساتھ فضائیہ بھی نہ صرف دن میں بلکہ رات کے وقت بھی ہندوستانی سرحدوں پر اپنی نگرانی بڑھا رہی ہے۔