ADVERTISEMENT
سرینگر//26اکتوبر/ ٹی ای این / بیرونی منڈیوں میں پیاز کی قیمتوں میں شروع ہوئی بے اعتدالی کا اثر سرینگر سمیت وادی کے دیگر بازاروں پر بھی پڑنے لگا ہے ۔سرینگر سبزی منڈی میں صرف دوروز روز کے اندر فی کلو پیاز(ہول سیل) تقریبا10روپے مہنگا فروخت ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔ملکی سطح پر ایک تخمینہ کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران پیاز کی قیمتوں میں 60فیصد تک یکایک اضافہ ہوگیا ہے ۔تاہم مقامی کاروباریوں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ نئی فصل تیار ہونے کے ساتھ ہی رک جائے گا اور اس میں انداز ادو ہفتے لگ سکتے ہیں۔
ADVERTISEMENT













