ہندوستان کے پہلے شمسی مشن کے آغاز پر وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان
نئی دلی/مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج کہا کہ قوم کو ہندوستان کے پہلے شمسی مشن، آدتیہ L1 کے کامیاب لانچ پر فخر اور مسرت ہے۔ اس بے مثال کامیابی کے لیے ٹیم اسرو کا شکریہ۔ شاہ نے کہا کہ شمسی مشن کا آغازوزیر اعظم نریندر موگی جی کے ‘امرت کال میں خلائی شعبے میں ‘آتم نربھرتا کے وژن کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑی پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہآدتیہ ایل 1 اپنے مقررہ مقام تک پہنچنے کے لیے چندریان 3 جیسا طریقہ اختیار کرے گا۔ اسرو نے ہفتہ کی صبح آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے ہندوستان کے پہلے شمسی مشن، آدتیہ-L1 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔آدیتہ ایل۔ 1 سورج کا مطالعہ کرنے والی پہلی خلائی رصد گاہ کی کلاس ہے اور اسےاسرو کی قابل اعتماد پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے صبح 11.50 بجے فائر کیا گیا تھا۔ خلائی جہاز، 125 دنوں میں زمین سے تقریباً 1.5 ملین کلومیٹر کا سفر کرکے پوائنٹ L1 کے گرد ہالو کے مدار میں رکھا جائے جو سورج کے قریب ترین سمجھا جاتا ہے۔ مشن کے بڑے مقاصد میں کورونل ہیٹنگ اور سولر ونڈ ایکسلریشن کو سمجھنا، کورونل ماس ایجیکشن کا آغاز، اور زمین کے قریب خلائی موسم اور شمسی ہوا کی تقسیم شامل ہے۔ آدیتہ -L1 مشن مطالعہ کو انجام دینے کے لیے سات سائنسی پے لوڈ رکھتا ہے۔نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے بھی شمسی مشن کے کامیاب آغاز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آدتیہ-L1 "ہمارے خلائی سفر میں ایک شاندار نئے باب کا آغاز کرتا ہے۔













