جموں سڑک حادثے میں ایک خاتون ہلاک، بی ایس ایف اہلکار سمیت دو زخمی
جموں میں ایک المناک واقعے میں دو بہنیں نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی ہیں ۔ اس واقعے کی خبر جونہی ان کے آبائی علاقہ پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد لاشوں کو نہر سے نکالا ۔ادھر سڑک حادثے میں ایک خاتون کی جان چلی گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے سی این آئی کے مطابق جموں ضلع کے ڈیگیانہ علاقے میں کل دیر شام دو بہنیں نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ دو بہنیں، جن کی عمر 3 اور 5 سال ہیں، گزشتہ شام ڈیگیانہ کے علاقے سے لاپتہ ہوگئیں، جس کے بعد تلاشی مہم شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان کی لاشوں کو نکالنے کے لیے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور جموں پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ مشکل کوششوں کے بعد ان کی لاشیں برآمد ہوئیں اور انہیں طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ادھر اس واقعے کی خبر جونہی ان کے علاقے پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نہر کے قریب پہنچی جبکہ لاشیں ملنے کے بعد ان کی آخری رسومات پر نم آنکھوں کےساتھ انجام دی گئیں۔ دریں اثناءجموں ضلع میں ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی جان چلی گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پالورہ میں بی ایس ایف کیمپ کی کار کے ستون سے ٹکرا کر حادثہ پیش آیا جس میں 03 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا جہاں ایک کو جی ایم سی کے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں کی شناخت ایس جی سی ٹی راکیش ورما (ایم ای جی 075771 تعینات گلشن گراو¿نڈ) ایس / او دیوی داس ورما عمر 47 سال متوفی پٹولی منگوتریان اور مونیکا گپتا ولد رومیش گپتا عمر 40 سال تالاب تلو کے طور پر کی گئی ۔













