Daily Aftab
29 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس،اسکول بند، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

by Online Desk
18 جولائی 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/ پائین شہر کے بادام واری ، قلعہ ہاری پربت کے نزدیک تیندوے کی موجودگی کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف محکمہ نے جنگلی جانور کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے۔پولیس نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ گھروں کے اند رہی رہیں اور غیر ضروری طورپر باہر آنے سے گریز کریں۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ شہر خاص کے بادام واری اور قلعہ ہاری پربت کے نزدیک ایک تیندوے کو دیکھا گیا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام کو بادام واری علاقے میں ایک نوجوان نے تیندوے کو دیکھا اور اس بارے میں فوری طورپر پولیس کو آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور قلعہ ہاری پربت کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گھروں سے غیر ضروری طورپر نکلنے سے اجتناب کریں۔پولیس نے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے کہ لوگ کھڑکیوں کو بھی بند رکھیں کیونکہ بادام واری میں تیندوے کو دیکھا گیا۔سٹی رپورٹر نے بتایا کہ چونکہ قلعہ ہاری پربت جنگلی علاقہ ہے اور یہاں پر جنگلی جانور کو ڈھونڈنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قلعہ ہاری پربت اور اس کے اردگرد علاقوں میں جگہ جگہ پھندے نصب کئے گئے ہیں تاکہ جلدازجلد تیندوے کو پکڑ کر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا جاسکے۔رینج آفیسر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیا واقعی میں یہ تیندوا ہی ہے یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانور۔انہوں نے کہاکہ عین شاہد نے بتایا کہ اس نے تیندوے جیسے جانور کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا۔رینج آفیسر نے مزید بتایا کہ قلعہ ہاری پربت اور اس کے ملحقہ علاقوں میں وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کے اہلکار اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا واقعی میں یہ تیندوا تھا یا کوئی اور دوسرا جانور۔انہوں نے بتایا کہ تیندوے کے پیروں کے نشانات کو بھی تلاش کیا جارہا ہے اور ابھی ہم اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ واقعی میں یہ تیندوا ہی ہے یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانورہے۔ موصوف آفیسر نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ بادام واری سائڈ سے قلعہ ہاری پربت اور آستانہ عالیہ مخدوم صاحب پر جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ قلعہ ہاری پربت ایک جنگلی علاقہ ہے لہذا یہاں پر تیندوا یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانور آسانی کے ساتھ رہ سکتا ہے اور اگر وہ بھوکا ہے تو وہ انسانوں پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر لوگ آستانہ عالیہ مخدوم صاحب جانے سے فی الحال اجتناب کریں۔ تاریخی ملہ کھاہ کے اردگر رہائش پذیر لوگوں کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بادام واری اور اندرونی کاٹھی دروازہ میں منگل کے روز سبھی نجی اور سرکاری اسکول بند رہے۔بادام واری میں تیندوے کی موجودگی کے باعث کاٹھی دروازہ، شیخ کالونی ، مخدوم صاحب، بہاو الدین صاحب ، تجگری محلہ ، شہام پورہ ، تجگری محلہ ، قطب الدین پورہ اور سید پورہ علاقوں کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
یاتر ا کےلئے پانچ دائروں والے حفاظتی اقدامات

امرناتھ یاترا:6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 16 واں جھتا جموں بیس کیمپ سے روانہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس،اسکول بند، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی
تازہ ترین خبریں

بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس،اسکول بند، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

18 جولائی 2023
نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ
تازہ ترین خبریں

نوا کدل سرینگر میںپولیس پارٹی پر جنگجوﺅںکی فائرنگ

14 نومبر 2021
مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال
قومی

مودی حکومت کے 9 سال ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حقیقی فرق کرنے والے ہیں۔ سونووال

11 جون 2023
خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی
تازہ ترین خبریں

خرم پرویز کی گرفتاری اور جموں کشمیر سے متعلق انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کا بیان حقیقت سے بعید / ارندم باگچی

02 دسمبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d