سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔دریں اثنا سری نگر جموں شاہراہ پر بانہال میں مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر رتہ چمپ برج کے نزدیک منگل کی شام ایک بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ روڈ کو کھولنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کو بحال کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر بھی بدھ کے روز پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے جس کے نتیجے میں تین سو کلومیٹر لمبی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال سیکٹر میں پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے جس کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ یو