ڈویژنل کمشنر کشمیر نے عازمین حج کی روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیا
سرینگر/
جموں کشمیر اور لداخ سے سفر محمود پر روانہ ہونے والے عازمین کے لئے سرکاری سطح پر کئے جارہے انتظامات کی جائزہ میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ عازمین کے سفر کو آسان بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ اس موقعے پرڈویژنل کمشنر نے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ حج ہاو¿س سے ایرپورٹ تک عازمین کی نقل و حمل کے لیے بسیں فراہم کی جائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پروازوں کی روانگی کا شیڈول دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ سرکاری بیان کے مطابق ڈویژنل کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری نے آج عازمین حج کی مقدس سفر پر روانگی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے افسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کے علاوہ ضلع انتظامیہ لیہہ اور کرگل کے افسران چیئرمین جموں و کشمیر حج کمیٹی، پی ایچ ای، کے پی ڈی سی ایل، صحت، صفائی، ایس آر ٹی سی، آر ٹی او اور ہاسپیٹلٹی اینڈ پروٹوکول سمیت مختلف محکموں کے ایچ او ڈیز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرنے کہا کہ G20 سمٹ کی کامیابی کے بعد عازمین حج کی روانگی کے لیے بھی احسن اوربغیر پریشانی کے سفر کےلئے انتظامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے عازمین حج کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو متعدد ہدایات جاری کیں۔انہوں نے حج ہاو¿س بمنہ میں پینے کے پانی، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی مناسب سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ وہاں باقاعدگی سے صفائی ستھرائی مہم چلانے کی ہدایت دی۔ڈویژنل کمشنر نے ایس آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ حج ہاو¿س سے ایرپورٹ تک عازمین کی نقل و حمل کے لیے بسیں فراہم کی جائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پروازوں کی روانگی کا شیڈول دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ تاہم تمام عازمین کو روانگی کے وقت سے چار گھنٹے قبل حج ہاو¿س پہنچنے کو کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں وافر مقدار میں زرمبادلہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اس کے علاوہ حج ہاو¿س میں مزید کاو¿نٹر بھی قائم کیے جائیں گے۔ڈویژنل کمشنر نے ہوائی اڈے پر امیگریشن سروس کاو¿نٹر پر عازمین کی پریشانی سے پاک اور ہموار کلیئرنس کے علاوہ بورڈنگ پاسز کی جلد از جلد تقسیم کی بھی ہدایات دیں۔ٹریفک پولیس سے کہا گیا کہ وہ حج ہاو¿س کے قریب عازمین کے ساتھ جانے والے رشتہ داروں کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی جگہ کی نشاندہی کرے۔جموں ڈویڑن، لداخ کے یوٹی اور وادی کشمیر کے دور دراز علاقوں کے عازمین جو حج ہاو¿س میں قیام کرتے ہیں، انہیں حج ہاو¿س، بمنہ میں بورڈنگ لاجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔














