سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مٹن قصبے میں ہفتہ کے روز اُس وقت دو افراد سڑک حادثے میں جاں بحق ہوئے جب ایک تیز رفتار گاڑی نے سکوٹی کو زور دار ٹکر ماردی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مٹن کے ہتمورہ گرڈ سٹیشن کے نزدیک ایک تیز رفتار کار نے سکوٹی کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس حادثے میں دوسرا شخص زخمی ہوا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ مہلوکین کی شناخت ریاض احمد حجام اور فیاض احمد ملک کے بطور ہوئی ہے دونوں شمہال اننت ناگ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں ۔ ادھر پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔













