سوپور، 26 مارچ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں کرائے کے مکان میں ایک غیر مقامی لڑکی نے اپنی شادی کے 20 دن بعد خودکشی کر لی۔ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی لڑکی کی شادی تقریباً 20 دن قبل کپواڑہ کے ایک شخص سے ہوئی تھی اور کل شام اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔انہوں نے کہا کہ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوپور کے بادام باغ علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی۔دریں اثناءپولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔














