ADVERTISEMENT
نئی دہلی ،25مار چ( اے ےواےس) راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کئے جانے کے خلاف کانگریس پارٹی نے ملک گیر تحریک کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی لیڈر کے سی وینوگوپال نے بتایا ”ہم کل سے ملک گیر تحریک چلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم کل صبح 10 بجے سے سنکلپ ستیہ گرہ شروع کریں گے۔ ملک بھر میں ہمارے پارٹی کارکنان تمام ریاستوں کے ہیڈکوارٹروں اور گاندھی کے مجسموں کے سامنے سنکلپ ستیہ گرہ کریں گے۔“
ADVERTISEMENT













