Daily Aftab
29 دسمبر ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

طالبات کی حجاب پہن کر امتحان دینے کی درخواست پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

by Online Desk
03 مارچ 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سپریم کورٹ نے اس عرضی پر فوری سماعت سے انکار کر دیا جس میں کرناٹک کے پری یونیورسٹی کالجوں میں طالبات کو حجاب پہن کر سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو اس عرضی پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس میں کرناٹک کے پری یونیورسٹی کالجوں میں طالبات کو حجاب پہن کر سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایک خاتون وکیل نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملہ کا تذکرہ کیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ پانچ دن بعد امتحان ہے اس لئے عرضی پر فوری سماعت کی جانی چاہئے۔بنچ نے وکیل سے کہا کہ آپ آخری تاریخ کو آئیں گے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ہولی کی تعطیلات کے بعد اس معاملے کی سماعت کے لئے نئی بنچ تشکیل دی جائے گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 فروری کو کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کو حجاب پہن کر سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کی عرضی پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شادان فراست نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے استدعا کی کہ طالبات کو 9 مارچ سے شروع ہونے والے سرکاری کالجوں کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنا ہے۔ سپریم کورٹ نے وکیل سے پوچھا کہ انہیں امتحان دینے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ حجاب پہننے کی وجہ سے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کا ایک سال پہلے ہی ضائع ہو چکا ہے اور اگر کوئی ریلیف نہ دیا گیا تو وہ ایک اور سال کھو دیں گی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 23 جنوری کو کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کے کلاس رومز میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر غور کرنے کے لئے 3 ججوں کی بنچ قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پچھلے سال اکتوبر میں کرناٹک کے پری یونیورسٹی کالجوں میں کلاسوں میں کچھ مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر ڈویڑن بنچ کے ججوں جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی نے الگ الگ فیصلہ دیا تھا۔جسٹس گپتا، جو اب ریٹائر ہو چکے ہیں، نے کرناٹک حکومت کے سرکلر کو برقرار رکھا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کو خارج کر دیا۔ تاہم جسٹس دھولیا نے کرناٹک حکومت کے پری یونیورسٹی کالجوں کے کلاس رومز کے اندر حجاب پہننے پر پابندی لگانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئین بھی اعتماد کا دستاویز ہے اور اقلیت نے اکثریت پر اعتماد کیا ہے۔جسٹس دھولیا نے اپنے فیصلے میں کہا ”ہم جمہوریت اور قانون کی حکمرانی میں رہتے ہیں اور جو قوانین ہم پر حکمرانی کرتے ہیں انہیں ہندوستان کے آئین کو منظور کرنا چاہیے۔ اعتماد ہمارے آئین کے بہت سے پہلوو¿ں میں سے ایک ہے۔ ہمارا آئین بھی امانت کا دستاویز ہے۔ اقلیت نے اکثریت پر اعتماد کیا ہے۔“ بنچ نے تب کہا تھا کہ چونکہ اختلاف رائے ہے، اس لئے یہ معاملہ بڑی بنچ کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے رکھا جائے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
وہیکل اسپکریپنگ پالیسی ملک کی ترقی کی راہ میں میل کا پتھر۔ وزیراعظم

سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جامع منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ مودی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

حجاب معاملے پر تامل ناڈو میں پولنگ بوتھ پر کشیدگی
تازہ ترین خبریں

طالبات کی حجاب پہن کر امتحان دینے کی درخواست پر فوری سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

03 مارچ 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
کشمیر کا ستارہ ”نیلم “ کی کان کنی کیلئے پروجیکٹ تیار
جموں و کشمیر

کشمیر کا ستارہ ”نیلم “ کی کان کنی کیلئے پروجیکٹ تیار

12 مئی 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

اب جعلسازی بھی آن لائن ، محتاط رہنے کی ضرورت

02 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d